Sale!

دکن کی غیر مطبوعہ تاریخ

Original price was: ₨1,500.00.Current price is: ₨1,300.00.

Description

مصنف – قاضی محمد بدرالدین حسین عرف سعیدالدین خان۔

مدیر – قاضی مظہرالدین طارق

تعارف کتاب

اس تاریخی کتاب کی سب سے عجیب بات یہ ہے کہ اسے ایک تاریخ دان نے ایک دور گزر جانے کے بعد کچھ معلومات ادھر اُدھر سے جمع کر کے نہیں لکھی بلکہ اس کے لکھنے والے نے اپنے سامنے پیش آنے والے حالات قلم بند کئے ہیں. اگر اپنے سے پہلے کے حالات لکھے ہیں وہ بھی اپنے بزرگوں سے براہ راست سنے ہوئے ہیں، مثلاً 1857 ء کی جنگ آزادی میں دکن کا کردار. اس لئے یہ کتاب حوالوں کے بغیر بھی مستند ہے.

دوسری اہم بات یہ ہے کہ یہ تحریر دیڑھ سو سال سے بھی پہلے کی ہے.

تیسری خاص بات یہ ہے کہ یہ اس دور کی کہانی ہے جس میں انگریز یہاں کے نظام اور قوانین کو اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کر رہا تھا اور فارسی کی جگہ انگریزی رائج کی جا چکی تھی. اس سے ان خیالات کی تردید ہو تی ہے کہ زبانیں بولنے والوں کی خواہش سے چلتی ہیں. کیا یہ ہندستانیوں کی خواہش تھی کہ انگریزی چلے.؟ یا یہ انگریز کا جبر تھا؟

آج بھی اردو کو رائج کر نا ہو تو حکومت کی طاقت سے اسے سرکاری اور تعلیمی زبان قرار دینے سے ہوگا نہ کہ اُردو بولنے والوں کی خواہش اور کوشش سے!!!۔

اس کتاب میں قاضی بدرالدین حسین صاحب نے اپنے والد کے ساتھ گزرے ہوئے واقعات کا دلچسپ آنکھوں دیکھا حال لکھا ہے،یا ان سے سنے ہوئے قصے لکھے ہیں. انہوں نے اپنے والد کو تانبے سے سونا بناتے ہوئے دیکھا ہے. اور ان کے سامنے ان کے والد نے جنوں سے مختلف کام کر وائے ہیں…….!

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.